ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ساکشی مہاراج نے راہل گاندھی کو 2019 کا الیکشن اناؤ سے لڑنے کا دیا چیلنج، کہا،انتخابات ہارا تو چھوڑ دوں گا سیاست

ساکشی مہاراج نے راہل گاندھی کو 2019 کا الیکشن اناؤ سے لڑنے کا دیا چیلنج، کہا،انتخابات ہارا تو چھوڑ دوں گا سیاست

Mon, 08 Oct 2018 21:11:04    S.O. News Service

اناؤ (اتر پردیش)،8؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بی جے پی رہنما ساکشی مہاراج نے اس سال ستمبر کے آغاز میں مبینہ طور پر بغیر درستگی کے مان سروور یاتراکرنے کو لے کر راہل گاندھی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس صدر کا گوشت خور ی کے بعد مندر جانا غلط ہے کیونکہ یوجاسے پہلے پاک ہونا ضروری ہے۔اناؤ کے ایم پی ساکشی مہاراج نے کہا کہ بی جے پی راہل کی مان سرووریاترا کی مخالفت نہیں کر رہی ہے لیکن کتابوں میں لکھا ہے کہ پوجا سے پہلے پاک ہونا ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم ان کے یاترا کی مخالفت نہیں کر رہے ہیں۔بی جے پی ایسا کیوں کرے گی؟ لیکن کتابوں میں لکھا ہے کہ ایسے دوروں کے لیے درستگی ضروری ہے۔ان کا دورہ کرنے سے پہلے پاک ہونا چاہئے۔بغیر طہارت کے کوئی مندر میں نہیں گھستا۔گوشت خوری کے بعد درشن مناسب نہیں ہے۔راہل پر نشانہ لگاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ کئی بار ٹوپی '(نمازی ٹوپی ) پہننے اور پھر’شیو بھکت بن گئے۔ساکشی مہاراج نے راہل گاندھی کو چیلنج بھی دیا کہ وہ 2019 کا لوک سبھا چناؤ ان کے خلاف لڑ کر دکھائیں۔انہوں نے کہاکہ میں راہل گاندھی کو چیلنج دیتا ہوں کہ سال 2019 کے عام انتخابات میرے خلاف (اناؤ سے) لڑیں۔اگر وہ جیت گئے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا لیکن اگر وہ ہار گئے تو انہیں اٹلی چلے جانا چاہئے۔بی جے پی کے رہنما نے کہا کہ سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو اگر سیفئی میں بھگوان وشنو کا مندر بنواتے ہیں تو وہ استقبال کریں گے۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا 2019 کے انتخابات میں رام مندر انتخابی ایشو ہوگاتو ساکشی مہاراج نے کہاکہ اب مسئلہ ’سب کا ساتھ سب کا وکاس ‘ہے لیکن جنگ کی حیثیت پر منحصر ہے۔ بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے یہ بھی دعوی کیا کہ اپوزیشن کو بی جے پی سے ہار کا ڈر ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ انتخاب سے قبل اتحاد کی کوشش کر رہے ہیں۔


Share: